ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : 19 مئی کو ضلع اُترکنڑا میں بھاری برسات کے امکانات - محکمہ موسمیات نے جاری کیا ریڈ الرٹ

کاروار : 19 مئی کو ضلع اُترکنڑا میں بھاری برسات کے امکانات - محکمہ موسمیات نے جاری کیا ریڈ الرٹ

Wed, 18 May 2022 18:23:00    S.O. News Service

بھٹکل 18 / مئی (ایس او نیوز) محکمہ موسمیات نے ساحلی علاقہ کے لئے 18 سے  19 مئی  کی صبح تک  ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور ضلع میں بھاری برسات کے امکانات کو  دیکھتے ہوئے ضلع کے ساحل پر آنے والے سیاحوں کو چوکنا رہنے کی تاکیدی ہدایت جاری کی ہے ۔ 

    اس کے علاوہ 19 مئی سے آرینج الرٹ اور 20 تا 21 مئی تک ایلّو الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس دوران ضلع کے بہت سے تعلقہ جات میں  تیز ہواوں کے ساتھ دن  بھر بارش ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں ۔ 

    اس بیچ خبر ملی ہے کہ گوکرن کے ساحل پر سمندری لہروں میں پھنسنے کی وجہ سے ایک سیاح کی موت واقع ہوگئی ، جس کی شناخت بنگلورو میں مقیم چھتیس گڑھ کے باشندے آدتیہ پانڈے کے طور پر کی گئی ہے ۔ 

    اسی طرح منڈگوڈ سے ملی رپورٹ کے مطابق یہاں تیز ہواوں کے ساتھ بھاری برسات ہوئی جس میں گھر کی چھتیں اور موٹر بائک ہوا میں اڑنے کے علاوہ کھیتوں میں پانی گھسنے سے فصلیں تباہ ہوگئی اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے ۔ 

پڑوسی اضلاع اُڈپی اور دکشن کنڑا کے مینگلور میں بھی بارش سے شدید نقصانات کی خبریں ملی ہیں۔ اُلال سے ملی اطلاع کے مطابق شدید بارش سے قریبی علاقہ  کینیا میں ایک خستہ حال اسکول کی عمارت گرگئی، اس اسکول میں  اول جماعت سے دہم جماعت تک کی تعلیم دی جاتی ہے اور 101 طلبہ  تعلیم حاصل کرتے ہیں مگر پتہ چلا ہے کہ اسکول کی خستہ حال عمارت کو دیکھتے ہوئے  اسکول کو بند کیا گیا تھا،  اس وجہ سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

بتاتے چلیں کہ ریاست کی راجدھانی بنگلور میں  شدید بارش کی اطلاعات ہیں اور کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوجانے سے ٹریفک نظام درہم برہم ہونے کی خبریں ہیں۔ وہیں میسور میں  ایک منی بریج پانی میں بہہ  جانے کی بھی خبر ملی ہے۔

(فوٹوز:  میسور  کی منی بریج جسے بارش  کا پانی بہا لے گیا۔ اور اُلال  کے قریب کینیا اسکول، جس کی خستہ حال عمارت بارش سے منہدم ہوگئی)
 


Share: